عالمی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی میں اہم پیشرفت، جدید سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی
کیبل مجموعی طور پر21ہزار700کلومیٹر طویل ہےاورسنگاپورسےشروع ہوکرفرانس تک جاتی ہے
پاکستان نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی
جدید ترین عالمی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) ڈیٹا ٹرانسمیشن لائن کراچی کے ساحل ہاکس بے پر کامیابی سے پہنچا دی گئی ہے، جس کے ذریعے پاکستان دنیا کےمتعد دممالک سے مزید مضبوط ڈیٹا لنکس کےساتھ منسلک ہوجائے گا۔
ٹرانس ورلڈ کی جانب سے سمندر میں کیبل بچھانے کا کام ہاکس بے لینڈ سائٹ پر تیزی سے جاری ہے، کیبل مجموعی طور پر21ہزار700کلومیٹر طویل ہےاورسنگاپورسےشروع ہوکرفرانس تک جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
فائبر انٹرنیٹ ڈیٹا ٹرانسمیشن سمندری لائن جس کےراستے میں کراچی ایک اہم پوائنٹ میں شامل ہے، 19,200 کلومیٹر طویل، ہائی،کپیسٹی فائبر نیٹورک پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کےدرمیان واقع ممالک سے منسلک کرے گا۔
سی می وی6 سسٹمز میں زیادہ فائبر پیئرز اور دوگنی سے زیادہ کپیسٹی شامل ہے، اور یہ 100 ٹیرابٹس فی سیکنڈ سے زیادہ کی کپیسٹی دے گا۔
اس نئی تنصیب کے تحت پاکستان کےلیےکل 13.2 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کپیسٹی مختص کی گئی ہے، جبکہ 4 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کو فوری طور پر فعال کردیاگیاہے۔
نئی کیبل کی ابتدائی صلاحیت 4 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں کو مضبوط ڈیٹا اسپیڈ اور بہتر رابطے فراہم کرے گی۔
