غزہ میں اسرائیلی حملے شرم الشیخ امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان

غزہ میں اسرائیلی حملے شرم الشیخ امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور شرم الشیخ امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج کے حملوں میں متعدد فلسطینیوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بین الاقوامی کوششوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے تیز، غزہ میں مزید تباہی، 77 شہید، فلسطینیوں کا انخلا جاری

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی بے جا جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو رکوائے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی بنیادوں کے قوانین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد، ودمختار، پائیدا اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطیبی ریاست کا حامی ہے، پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست اور القدس الشریف بطور دارالحکومت کو لازم سمجھتا ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا