سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کر گئے

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کر گئے

خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات علالت کے باعث 86 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی، انہوں نے تین ورلڈکپ میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

 ریٹائرمنٹ کے بعد خضر حیات پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے اور کرکٹ کے فروغ کیلئے ذمہ داریاں انجام دیتے رہے، تاہم مرحوم کی خدمات کو کرکٹ کے حلقوں میں رکھا جائے گا۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا