نجکاری کا خوف، پی آئی اے ملازمین بیرون ملک سلپ ہونے لگے

نجکاری کا خوف، پی آئی اے ملازمین بیرون ملک سلپ ہونے لگے

پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز سے سنئیر فلائٹ پرسن آصف انجم مقامی ہوٹل سے غائب ہوگئے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین ائر لائن کی نجکاری کے خوف سے بیرون ملک سلپ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز سے سنئیر فلائٹ پرسن آصف انجم مقامی ہوٹل سے غائب ہوگئے، تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ائرلائن اسٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیشرفت، 4 سرمایہ کاروں نے پری کوالیفائی کرلیا

  ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک میں جانے والی پروازوں کے ذریعے ائرہوسٹس اور فلائٹ اسٹیوورڈ ہوٹلوں سے غائب ہوچکے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے ملازم کو دو روز قبل 19 نومبر کو واپس فلائٹ سے لاہور آنا تھا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی