چین اور جاپان کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی – بول نیوز

چین اور جاپان کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی

چینی میڈیا کے مطابق چین نےجاپانی سی فوڈ کی درآمدات پرپابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا ہے

جاپانی وزیراعظم کے تائیوان سےمتعلق بیان پردونوں ممالک کےدرمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔

چینی میڈیا کے مطابق چین نےجاپانی سی فوڈ کی درآمدات پرپابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے 2023 میں فوکوشیماپلانٹ سے پانی کےاخراج پربھی پابندی  لگائی تھی، جبکہ چین اپنےشہریوں کوپہلےہی جاپان کےسفرسےگریزکرنےکی ہدایت کرچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان

چین نے جاپانی وزیراعظم سےتائیوان سےمتعلق متنازع بیان واپس لینے کا مطالبہ کیاہے تاہم جاپان نےمتنازع بیان واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے اسے حکومت مؤقف قراردے دیا۔

چینی حکام سے مذاکرات میں تنازع کو کم کرنےکےلیےجاپانی اعلیٰ اہلکارکی بیجنگ آمد، تاہم جاپانی اورچینی حکام کےدرمیان ملاقات میں نمایاں پیش رفت نہ ہوسکی۔

چینی اہلکارنے بیان پرناراضی کااظہار کرتے ہوئے جاپانی ہم منصب سےہاتھ ملانےسےانکارکردیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق جاپانی وزیراعظم کابیان بین الاقوامی قانون، سفارتی اصولوں کےخلاف ہے، جاپانی وزیراعظم کےبیان سےچین جاپان تعلقات کی بنیاد متاثرہوئی ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔