حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری – بول نیوز

دنیا بھر میں پھلوں اور سبزیوں کو حشرات سے بچانے کے لیے مختلف قسم کے کیمیکلز کےاسپرے کیے جاتے ہیں، تاہم ان میں کئی کیمیکلز ایسے ہیں جو پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں سے اندر سرایت کر جاتے ہیں۔

اس عمل کے نتیجے میں یہ پھل اور سبزیاں مضر صحت کمیکلز سے متاثر ہوجاتی ہیں اور کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکہ کی انوائرمنٹل ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے محققین نے پھلوں اور سبزیوں پر حشرات کش اسپرے کے اثرات کو جانچنے کے بعد کلین ففٹین کے نام سے ایک نئی اصطلاح متعارف کرائی ہے۔

اس میں ان پھلوں اور سبزیوں کو شامل کیا گیا ہے جو حشرات کش اسپرے سے سب سے کم متاثر ہوتی ہیں اور اسپرے کے باوجود ان میں مضر صحت اثرات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پھلوں اور سبزیوں سے حشرات کش اسپرے صاف کرنے طریقہ بھی جان لیں

کلین ففٹین میں انناس پہلے نمبر ہے اس کے علاوہ مکئی تازہ اور فروزن، ایواکاڈو، پپیتا، پیاز، فروزن مٹر، اسپراگس، بند گوبھی، تربوز، پھول گوبھی، کیلا، آم، گاجر، مشروم اور کیوی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایسی غذا استعمال کی جائے جو کیڑے مار ادویات سے آلودہ ہوتو یہ اس کے طویل مدتی خطرات میں بچوں میں پیدائشی نقائص، امراض قلب، اور دیگر دائمی امراض شامل ہیں، تاہم یہ خاص طور پر بچے اور حاملہ خواتین کو زیادہ متاثر کرتے ہیں۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی