تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی – بول نیوز

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی

قومی کھلاڑیوں نے عمدہ و جارحانہ کھیل پیش کیا اور آغاز سے ہی میچ کو یکطرفہ رکھا۔

فیصل آباد: تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا و فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد میں کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 37.5 اوورز میں 144 رنز کا ہدف دیا جس کو پاکستان نے 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

قومی کھلاڑیوں نے عمدہ و جارحانہ کھیل پیش کیا اور آغاز سے ہی میچ کو یکطرفہ رکھا جب کہ صائم ایوب نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں محمد رضوان 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ بابر اعظم 27 اور سلمان آغا نے 5 رنز اسکور کیے، فخرزمان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے کوائنٹن ڈی کوک 53، لو آن ڈری پریٹوریس 39 اور میتھیو بریٹزکی 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ان قبایومزی پیٹر 16، ڈونوون فریرا 7، بیون فورٹن 3، ناندرے برگر 3، ٹونی ڈی زورزی 2، روبن ہرمن 1 اور کوربن باش صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا، سلمان آغا، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا