نانی کی نصیحت نظر انداز کرنے پر ماہرہ خان زیرِ تنقید – بول نیوز

نانی کی نصیحت نظر انداز کرنے پر ماہرہ خان زیرِ تنقید

نانی کی نصیحت نظر انداز کرنے پر ماہرہ خان کو بھاری پڑ گیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر معمولی باتیں بھی کس طرح غلط انداز میں پیش کی جاتی ہیں۔

ماہرہ خان نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس کپڑے نہ پہنو۔ تاہم، اب جب بھی وہ سلیو لیس تصاویر شیئر کرتی ہیں، لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کسی بیانیے کے لیے تھے لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرنے کا موقع نکال لیا۔

ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ اب میں گفتگو میں بہت محتاط ہوگئی ہوں، سوالات سے بچتی ہیں اور اگر بات کرتی ہوں تو الفاظ بڑی احتیاط سے چنتی ہوں، کیونکہ ہر چھوٹی سی بات بھی غلط انداز میں پھیلائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی اور خاندان سے متعلق موضوعات پر بھی زیادہ محتاط ہیں، تاکہ کسی کے لیے ان کے الفاظ کو غلط معنی دینے کا موقع نہ رہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا