یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل – بول نیوز

یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانا ’’میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘‘ گاتے نظر آرہے ہیں۔

یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونس خان نے امریکا کے شہر ہوسٹن میں جاری ایک لیگ کے دوران ٹیم ڈنر پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پروگرام میں شریک افراد نے نہ صرف ان کی گائیکی کو سراہا بلکہ اُن کی اس ہلکی پھلکی پرفارمنس کو بھی انجوائے کیا۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ گانا گاتے ہوئے یونس خان سے بولوں میں ایک معمولی غلطی بھی ہوگئی، جس پر وہاں موجود شرکا اور خود یونس خان بھی ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ یونس خان سمیت سابق قومی کرکٹرز ان دنوں ہوسٹن میں ایک جاری لیگ کا حصہ ہیں۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی