ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، داخلی صورتحال پر بات چیت
ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
دورہ کے دوران نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے داخلی صورتحال، ملکی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار پر روشنی ڈالی، انہوں طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو دنیا دیکھے گی اور دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا، افواج پاکستان نےصرف بھارت اور اسکی فوج کو نہیں بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔
اس موقع پر طلباء اوراساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست نے بہت سے ابہام کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔
اساتذہ نے کہا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں بلکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں، آج کا سیشن بہت مؤثر تھا ، جس سے طلباء کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا، آج کی نشست میں پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل سے طلباء موجود تھے۔
طلباء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مس انفارمیشن پر طلبا ءکے سوالات کے مدلل جوابات دئیے، ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے، ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سلام پیش کرتےہیں
