پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور
پاکستان نے بحری و توانائی کے شعبوں میں پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کو پورا کیا۔
پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور ہوگیا ہے، کراچی پورٹ سے ماحول دوست میرین فیول کی پہلی بڑے پیمانے پر پیداوار اور ترسیل کی گئی۔
پاکستان نے بحری و توانائی کے شعبوں میں پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کو پورا کیا، بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداواری عمل اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کر لی۔
یہ تاریخی کامیابی ویٹول کی سنگاپور کی بنکر بارج کے ذریعے حاصل ہوئی جس کا وزن 8,722 میٹرک ٹن ہے، تاہم یہ پیش رفت پاکستان کے توانائی کی پیداوار میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
اس کامیابی کے نتیجے میں آئی ایم او کے معیار کے مطابق ماحول دوست میرین ایندھن کی مقامی سطح پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ کامیابی وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری امور اور حکومتِ پاکستان کے دیگر اہم اداروں کی مربوط کوششوں کے باعث ممکن ہوئی۔
قبل ازیں، وِٹول نے بحری شعبے میں تعاون کے مختلف مواقع کا جائزہ بھی لیا، جن میں بارج آپریشنز قابل ذکر ہے۔
