سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ کہاں جا پہنچا؟
سونے اور چاندی کی قیمت پھر بڑھ گئی
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 9 ہزار 517 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 111 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 666 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 72 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 191 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 920 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر 75.88 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
