اقوام متحدہ میں حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور – بول نیوز

اقوام متحدہ میں حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے 65 ممالک کی مشترکہ قرارداد پیش کی۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی میں حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے 65 ممالک کی مشترکہ قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ فلسطین، کشمیر کےعوام اب تک حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیکریٹری جنرل آئندہ اجلاس میں اس اہم معاملے پر رپورٹ پیش کریں۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ غیرملکی قبضہ، استحصال اور بدسلو کی کا سلسلہ بند کیا جائے، حق خودارادیت یو این چارٹر کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، کوئی ملک ٹول یا فیس وصول نہیں کر سکتا ، امریکی وزیر خارجہ

ابوظہبی نے قیدیوں کے لیے نجی رہائش سے متعلق ضابطہ جاری کیا۔

آبنائے ہرمز پر ٹیکس وصولی کی اطلاع ملی تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی