اسرائیل فلسطینیوں کودوسرےممالک جبری بےدخل کرنے لگا

فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی نئی چال بےنقاب ہوگئی، اسرائیل جہازبھربھرکےفلسطینیوں کودوسرے ممالک جبری بےدخل کرنےلگا۔

نائیجریا جانے والے دو طیاروں کی جنوبی افریقا میں لینڈنگ ہوئی ہے جس کے بعد امیگریشن میں حقیقت کا پتہ چلا ہے۔ جنوبی افریقا میں چارٹرڈ طیارے کی لینڈنگ کے بعد 153 فلسطینیوں کو امیگریشن مسائل کا سامنا ہوا ہے۔

فلسطینیوں کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈوں سے زبردستی چارٹرڈ طیاروں میں بٹھایا جاتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلسطینیوں کے مطابق ہمیں سامان ساتھ لےجانےکی اجازت نہیں جب کہ جنوبی افریقا میں لینڈکرنےوالی چارٹرڈفلائٹ کینیاجارہی تھی۔

مقامی انسانی حقوق گروپ کے مطابق اب تک وہ 2طیاروں کے مسافروں کو سہولت دے چکے ہیں۔ اسرائیل سے پہلا طیارہ 176 فلسطینی لےکر 28اکتوبر کو آیا تھا اور دوسرے طیارے میں 153 فلسطینی موجود تھے۔

Related posts

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت، مگر مفادات کے تصادم سے پاک پالیسی سازی ناگزیر