دنانیر مبین کے بچپن کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

پاکستانی اداکارہ اور مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ننھی دنانیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں میزبان کے ساتھ پُراعتماد انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دنانیر نے میزبان سے کہا کہ میں آپ کے تمام شوز شوق سے دیکھتی ہوں اور ابھی تک کوئی قسط ایسی نہیں جو میں نے نہ دیکھی ہو، کیا میں آپ کے شو کا حصہ بن سکتی ہوں؟

جس پر میزبان نے خوشی سے جواب دیا کہ بالکل، آپ میرے شو کا حصہ بن سکتی ہیں۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دنانیر مبین کے اعتماد اور معصوم انداز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ چھوٹی سی عمر میں اتنا کانفیڈنس قابلِ تعریف ہے جبکہ دیگر نے کہا کہ یہی خود اعتمادی آج دنانیر کو کامیابی کی بلندیوں تک لے آئی ہے۔

Related posts

سچل افضل کس لیجنڈ اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود راز کھول دیا

ٹی وی کی سیاست سے حقیقی پارلیمنٹ تک؛ کنزہ ہاشمی نے پارلیمنٹ کا دورہ کیوں کیا؟

ندا یاسر دو سال سے جم کیوں جارہی ہیں؟ اصل وجہ بتا دی