بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان

 آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان برسبین میں کھیلا جانے والا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین آسٹریلوی ڈالرز، یعنی تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان ہوا۔

میچ میں صرف چھ اوورز سے کم کا کھیل ممکن ہوسکا، جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے کھیل روک دیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

چھ اوورز سے کم ہونے کے سبب 31 ہزار 74 شائقین کو ٹکٹس کی مکمل رقم واپس کی گئی، اور یوں یہ رات کرکٹ آسٹریلیا کے لیے مالی طور پر مہنگی ثابت ہوئی۔

میچ کے وقت بھارت نے 4.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے۔

بارش سے متاثرہ میچ کے بعد آسٹریلیا کو نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ بھارت سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست بھی ہ

وگئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے قطری سمندری حدود میں تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے دو UAVs کو روکا۔

جنگ بندی پر امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو پہنچا دیا ہے، ایرانی میڈیا