پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟

پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنےآگئیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے آرٹیکل   160 شق تین اے ختم کرنے اور این ایف سی کے تحت صوبےکےشیئرزکم کرنےکی کسی شق سےاتفاق نہیں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا

اتحادی جماعت نے صوبائی خودمختاری سےمتعلق شیڈول دو اور تین رورس کرنے سے متعلق تجویز، تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنےکی شق، چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213 سے اتفاق نہیں کیا۔

پیپلز پارٹی نے آئین کے آرٹیکل63 (1) اور(c) میں ترمیم سےاتفاق نہیں جو کہ دہری شہریت سےمتعلق سول سرونٹس ملازمت یادہری شہریت رکھنےسےمتعلق تھی، جبکہ ایگزیکٹومجسٹریٹس اختیارات سےمتعلق آرٹیکل175، شق تین میں تبدیلی سےاتفاق نہیں کیا۔

Related posts

ایران امریکہ معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ، خطے میں عارضی خاموشی کا آغاز

دبئی ریذیڈنسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویزا کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کے غیر قانونی طریقوں کو کنٹرول کرتی ہے۔