اٹلی کے لیجنڈ فٹبالر فرانکو باریسی کی ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں آخری رسومات ادا

اٹلی کے لیجنڈ فٹبالر فرانکو باریسی کی ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں آخری رسومات ادا

انہوں نے 1982 کے ورلڈ کپ میں اٹلی کی فاتح ٹیم کا حصہ بن کر عالمی اعزاز حاصل کیا

اٹلی کے عظیم فٹبالر اور اے سی میلان کے لیجنڈ کپتان فرانکو باریسی کی آخری رسومات میں ہزاروں مداحوں نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

66 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے باریسی کی یاد میں میلان کی تاریخی سینٹ ایمبروگیو باسیلیکا میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جہاں سابق ساتھی کھلاڑیوں اور فٹبال کی دنیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں پاؤلو مالدینی، روبرٹو بیگیو اور الیساندرو کوسٹاکورٹا سمیت کئی سابق کھلاڑی اور اے سی میلان سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

چرچ کے باہر جمع مداحوں نے باریسی کے حق میں نعرے لگائے جبکہ کئی شائقین نے اے سی میلان کے سرخ اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور ان کی مشہور نمبر 6 شرٹس پہن رکھی تھیں۔

فرانکو باریسی کو فٹبال تاریخ کے بہترین ڈیفینڈرز اور سویپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 1982 کے ورلڈ کپ میں اٹلی کی فاتح ٹیم کا حصہ بن کر عالمی اعزاز حاصل کیا جبکہ 1994 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی ٹیم کی نمائندگی کی۔

باریسی نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں اے سی میلان کی قیادت کی جس دوران کلب نے 3 یورپی کپ اور 6 اطالوی لیگ ٹائٹلز جیتے۔

انہوں نے 1997 میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لی اس وقت تک وہ اے سی میلان کے لیے 719 میچز کھیل چکے تھے جو کلب کی تاریخ میں پاؤلو مالدینی کے بعد دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

اے سی میلان نے فرانکو باریسی کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی تاہم وہ 2025 میں پھیپھڑے کی ایک رسولی (Lung Nodule) کی سرجری کرا چکے تھے۔

Related posts

"دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ” ارطغرل کے اداکار نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنادی

سونے کی اونچی اڑان، ایک دن میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ

مہر بانو کو موت کا ڈراما رچانا مہنگا پڑ گیا، صارفین کی شدید تنقید