پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت ٹیم پہلے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ابرار احمد اور حسن نواز کو آرام دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ فیصل آباد کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم کا ہدف بڑا اسکور بورڈ پر لگاکر بولرز کو دفاع کا بھرپور موقع دینا ہے۔

ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے تاہم اب وہ جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے چند روز بعد لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ممکنہ فیصلہ کن معرکے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

Related posts

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ