سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 1000 روپے کی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3700 روپے ضافے کے بعد 4  لاکھ 23 ہزار 62 روپےکا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 3122 روپے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

 بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 4007 فی اونس کی سطح تک آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روہے اضافے سے 5112 روپے ہوگئی۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی