اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور

 اسلام آباد: حکومتی افسران کے بعد اب اسپیشل پے اسکیل (SPS) پر تعینات افسران کو بھی اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کا دائرہ اسپیشل پے اسکیل افسران تک بڑھایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں SPS افسران تک دائرہ بڑھانے پر ورکنگ کی جا رہی ہے۔

وفاق اور صوبوں میں SPS اسکیل پر تعینات ڈائریکٹرز، لیگل ایڈوائزرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور اسپیشل ایکسپرٹس کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی سرکاری افسران کی طرح اثاثے ڈیکلئیر کرنا ہوں گے، اور اس مقصد کے لیے ایک جامع میکنزم تیار کیا جا رہا ہے تاکہ تمام سرکاری و اسپیشل افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات شفاف انداز میں جمع کی جا سکیں۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی