سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 3970 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی 5022 روپے اور 10 گرام چاندی 4305 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 47.60 ڈالر پر مستحکم رہی۔

Related posts

شوبز کمائی پر سوال؛ نعمان اعجاز نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

امریکا نے حزب اللہ سے منسلک لبنانی عہدیداروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ جاری، آج پھر بڑی کمی ریکارڈ