پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم

پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں، جانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے قبائلی جرگہ کے انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقے میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقے میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔

جرگے میں جانی خیل قبائل اور نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کی روک تھام اور فلاحی کاموں پر بات چیت ہوئی جبکہ قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

عمائدین اور جرگے کے شرکاء نے حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کیا جبکہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے عبداللہ بن حمد العطیہ کے انتقال پر امیر قطر سے تعزیت کی

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے یمن کے سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

متحدہ عرب امارات کے ویک اینڈ کا موسم: دبئی اور راس الخیمہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈا درجہ حرارت کہاں تلاش کرنا ہے، جب کہ شہروں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے