رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز دے دی گئی ہے۔

ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق 30 فیصد ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی سے پی ایس ڈی پی سائز 1 ہزار ارب روپے سے کم جائے گا جبکہ رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کم ہو کر 7 سو ارب روپے تک محدود ہو جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریونیو آمدن کم ہونے کے باعث اور پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کٹوتی ہو گی، ترقیاتی پروگرام کے سائز میں کٹوتی کے باعث اہم منصوبوں کیلئے فنڈز کی کٹوتی ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر رواں مالی سال کیلئے 1400 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال حکومت نے 1 ہزار 96 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے تھے، تاہم گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی تقریباً 400 ارب روپے کم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔

Related posts

پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی ڈیجیٹل شراکت داریوں کا دروازہ کھل گیا

اسرائیل کے بعد اسپین کی پولیس بھی فلوٹیلا کارکنان پر ٹوٹ پڑی، بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

کرکٹ بدلنے کو تیار، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی بڑی تجویز سامنے آگئی