آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم آزادی اظہار پر حملہ ہیں، حق و سچ کی خاطر مشکلات جھیلنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہمی کے لیے پرعزم ہے، آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی