سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع نے  کراچی میں رہائش گاہ پر انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

آفتاب شعبان میرانی کی طبیعت گزشتہ چند روز سے مسلسل ناساز تھی۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

وہ سندھ کی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے سمجھے جاتے تھے۔

آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور کے بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور جلد ہی پارٹی کے مرکزی دھارے میں شامل ہوگئے۔

وہ 1990 کی دہائی میں سندھ کے وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے چکے۔ بعدازاں وفاقی کابینہ میں وزیرِ دفاع کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔

آفتاب شعبان میرانی6  بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کا اعزاز رکھتے تھے۔ مرحوم اپنے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے