شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری

شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کے بعد پانچویں روز بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا سلسلہ جاری ہے اور مزید  4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے ہیں۔

 سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116، اور سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر169 چالان جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے

اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 157، ٹنٹڈ گلاسز پر56، نو پارکنک پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20 چالان کیے گئے۔

مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر20، لین لائن کے استعمال پر 15، رانگ وے پر 8، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 11 ای چالان جاری کیے گئے، تاہم ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔

Related posts

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، چاندی بھی سستی ہوگئی