کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں

کراچی : چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ رانو کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

کے ایم سی حکام نے رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملے پر عملی ذمہ داری سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں، تاہم اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر کی تین رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف ٹیم نے رانو کی بحالی کے لیے خصوصی ٹریننگ اور ایڈجسٹمنٹ پروگرام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چار روز کے اندر رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کر دیا جائے گا، جہاں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

رانو، نایاب نسل کی برفانی بھورے رنگ کی مادہ ریچھ ہے جو گزشتہ 20 سال سے کراچی چڑیا گھر میں قید ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے رانو کی نامناسب دیکھ بھال اور ناقص سہولیات کے باعث اسے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا