پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2025-26 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس جاری کر دیے۔

پی سی بی کی جانب سے مجموعی طور پر 157 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹس کی تعداد کو گزشتہ سال کے 131 سے بڑھا کر 157 کر دیا گیا ہے، جبکہ تین کے بجائے اس بار چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔

کیٹیگری ون میں 30، کیٹیگری ٹو میں 55، کیٹیگری تھری میں 51 اور کیٹیگری فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کھلاڑیوں کی گزشتہ سیزن کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ، فرانس نے مراکش کا سیمی فائنل کھیلنے کو خواب چکنا چور کر دیا

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین پر دعائے مغفرت کرانے والے 101 سالہ بزرگ کون تھے؟

امریکی حملوں کے بعد ایران کے امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری