مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل

پاکستان کی جانب سے افغانستان سے پھر دراندازی شدید ردعمل  سامنے آیا ہے ۔  سیکیورٹی ذرائع نے دوران مذاکرات اس طرح کی مذموم کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اورطالبان حکومت کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان کاوفدفتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان سےمتعلق مطالبہ لےکرگیاہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ  کنٹرول واضح ، تصدیق کے قابل اورمؤثرہونا چاہیے۔ طالبان حکومت مطالبےکوتسلیم کرتی ہے تو بات آ گے بڑھے گی۔

ہم برادرانہ تعلقات کوفروغ دینا چاہیں گے اگرمطالبےپرتسلی نہ ہوئی توپاکستان لچک نہیں دکھائےگا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ  پاکستان سیکیورٹی تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کا حق محفوظ رکھے گا۔

Related posts

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین پر دعائے مغفرت کرانے والے 101 سالہ بزرگ کون تھے؟

امریکی حملوں کے بعد ایران کے امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری

امریکی حملوں پر ایران کا سخت ردعمل، عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ