استنبول مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ، پاکستان نے ڈو ٹوک موقف پیش کردیا

ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دورمکمل ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان مزید دو روز تک بات چیت جاری رہنے کا امکان ہے۔

استنبول کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے اپنا واضح اور دو ٹوک موقف پیش کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، سرحدی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی پر اتفاق رائے پیدا کرناہے۔

ذرائع کے مطابق استنبول میں جاری مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی نائب وزیرداخلہ رحمت اللہ مجیب کی قیادت میں آنے والا اعلیٰ سطح کا وفد کر رہا ہے۔

افغان وفد میں قطر میں افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ ، افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، نور احمد نور، وزارت دفاع کے عہدیدار نور الرحمان نصرت اور افغان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی حکام پر مشتمل 7 رکنی وفد شریک ہوئے۔

Related posts

دبئی سمر سرپرائزز: شہر بھر کے مالز میں زبردست دبئی سمر سیل پہنچتے ہی خریداری کریں، بچائیں اور جیتیں

شارجہ نے اتحاد ریل تک رسائی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ٹریفک کے موڑ کا اعلان کیا۔

سمر ریسٹورنٹ ویک 50 سے زیادہ فیملی فرینڈلی ریستوراں میں خصوصی مینوز کے ساتھ واپس آتا ہے۔