جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس  نے عالمی برادری سے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کےلیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

حماس ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 90 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں میں رفح بارڈر کی بندش اور امداد کی فراہمی روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو  اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی مؤقف کو  سراہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہاکہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور  اسکے نفاذ کو یقینی بنانے کےلیے حماس پُرعزم ہے۔

حماس کو  غزہ امن معاہدے کےلیے  مصر، قطر اورترکیے سے واضح ضمانتیں موصول ہوئی ہیں۔ امریکا کی جانب سے بھی اسکی براہِ راست تصدیق کی گئی۔

حماس ترجمان نے مزید کہاکہ  امریکا کا مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا موقف ایک مثبت قدم ہے۔

حازم قاسم کے مطابق انہوں نے زندہ یرغمالیوں اورمتعدد لاشیں اسرائیل کے حوالے کرکے پہلے مرحلے پرعمل درآمد کیا۔

Related posts

سمر ریسٹورنٹ ویک 50 سے زیادہ فیملی فرینڈلی ریستوراں میں خصوصی مینوز کے ساتھ واپس آتا ہے۔

جلنے کے خطرے کے خدشات کے بعد دبئی پولیس نے وائرل ‘سلیم ان مائیکرو ویو’ چیلنج کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔