قوم کے تعاون سے افواج پاکستان ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر، طلبہ سے ملاقات

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ  دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور عوام متحد ہو کر ایک مضبوط دیوار کی مانند ثابت ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی۔

جن میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران معرکۂ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں پر روشنی ڈالی۔  تقریب میں شریک طلبہ اور اساتذہ نے غازیوں اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکا کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے لیے مسافر ریل اسٹریٹجک سرمایہ کاری: نہیان بن مبارک

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے مالیاتی شعبے کو نشانہ بنانے والے جدید ترین سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔

دبئی پولیس نے دبئی اوپن چیمپئن شپ میں 1,100 سے زیادہ تیراکوں کے لیے کھیلوں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا