معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام، ذخائر میں بہتری، افراط زر، پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا، 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری  کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، پرامید ہیں رواں مالی سال 3.5 فیصدشرح نمو حاصل کرلیں گے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر دستخط ہوئے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی