حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کا خاتمہ انتہائی سخت اور ظالمانہ انداز میں کیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ کے کئی اہم ممالک اب امریکہ کے مشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ’’اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم اسے ختم کردیں گے‘‘۔یہ انتباہ اسی صورت میں لاگو ہوگا جب حماس معاہدے کو توڑے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے عظیم حلیف ممالک اب امریکہ کے مشن میں شامل ہونے پر آمادہ ہیں اور انہوں نے غزہ کی صورتحال پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اتحادی ممالک نے واضح اور مضبوط انداز میں کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ غزہ میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکہ اور اس کے اتحادی حماس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اسرائیل اور دیگر حلیف ممالک کو فی الحال کارروائی سے روک دیا ہے تاکہ حماس کو معاہدے پر عمل درآمد کا موقع دیا جاسکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے گی، کیونکہ اگر معاہدہ توڑا گیا تو ردعمل تیز، شدید اور ظالمانہ ہوگا۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا