جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا

جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا ۔ انہوں نے امریکی صدر کے دعوے کو بھی سختی سے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت تباہ کر دی،بہت خوب،خواب دیکھتے رہیں!۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب تہران اور واشنگٹن میں بالواسطہ مذاکرات کے5 دور مکمل ہو چکے۔

یہ مذاکرات جون میں 12 روزہ اسرائیل ایران جنگ کے بعد ختم ہوئے تھے۔ خامنہ ای نے ٹرمپ پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ “اگر کوئی معاہدہ دباؤ اور زبردستی کے تحت ہو تو وہ ڈیل نہیں بلکہ غنڈہ گردی کہتے ہیں۔

سپریم لیڈر خامنہ ای نے جوہری مذاکرت دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش مسترد کردی۔ ؎

واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ بندی پرٹرمپ نے کہاتھاکہ اگرواشنگٹن تہران کے ساتھ امن معاہدہ کر لے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

تاہم خامنہ ای نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو واضح  پیغام دے دیا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ادویات کی صنعت میں انقلاب کی تیاری، پاکستان اور چین کا بڑا اقتصادی معاہدہ

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا