دوحہ امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق

دوحا میں ہونے والے پاک افغان امن معاہدے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر پاک افغان سرحد کھولنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں طرف کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔

پاک افغان سرحد گزشتہ عرصے سے جھڑپوں کے باعث بند تھی، جس کی وجہ سے شہریوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

اگر مزید کوئی تنازعہ سامنے نہ آیا تو سرحد جلد کھول دی جائے گی، جس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی