اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ

غزہ/قاہرہ: حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی پر عمل درآمد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

حماس کے ترجمان کے مطابق تازہ بمباری قیدیوں کی تلاش اور تبادلے کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ مزید ایک اسرائیلی قیدی کی لاش ملی ہے، جو حالات سازگار ہونے پر اتوار کو اسرائیل کے حوالے کی جائے گی۔

دوسری جانب حماس کا اعلیٰ سطحی وفد امن معاہدے میں پیش رفت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے، جہاں مصری حکام کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ