فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب

پیرس: دنیا کے مشہور اور تاریخی لوور میوزیم میں بڑی چوری کی واردات کے بعد فرانس میں ہلچل مچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوروں نے صرف سات منٹ میں نایاب زیورات اور قیمتی اشیاء چرا لیں جن میں فرانسیسی بادشاہت کے تاج اور جواہرات شامل ہیں۔

چوری کے فوراً بعد لوور میوزیم کو بند کر دیا گیا، جہاں مونالیزا سمیت دنیا کے نایاب فن پارے موجود ہیں۔

فرانسیسی حکام کے مطابق تین یا چار افراد پر مشتمل گروہ نے کارروائی کی، جبکہ نپولین کی اہلیہ کا ہیروں اور زمرد سے مزین تاج میوزیم کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور میوزیم سے چوری شدہ اشیاء کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا