ترکیہ اور قطر معاہدے کے نفاذ اور نگرانی کے عمل میں بھی شامل ہونگے، وزیر دفاع

قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں  ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف نے کہاہے کہ برادر اسلامی ممالک کی کاوشوں سے جامع جنگی بندی کے معاہدے پر پہنچے۔

وزیر دفاع یہ نے بات ایک عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے کا مقصد دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی امن کا فروغ ہے۔

خواجہ آصف نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ دفاع کاکہناتھاکہ  پاکستان اور افغانستان دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی نے دونوں ممالک کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

خواضہ آصف نے کہاکہ پاکستان میں ہزاروں افراد دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ قطر اور ترکیہ معاہدے کے نفاذ اور نگرانی کے عمل میں شامل ہونگے ۔  انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا فالو اپ اجلاس اگلے ہفتے استنبول میں ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ دونوں ممالک نے بند سرحدی گزرگاہوں کودوبارہ کھولنے، تجارتی سرگرمیوں اور ٹرانزٹ روٹس کی بحالی پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزی افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

وزیرِ دفاع نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے بعد سرحدی صورتحال معمول پر آ چکی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ تشدد میں واضح کمی آئی ہے اور اب کسی علاقے میں منظم دہشت گرد پناہ گاہ موجود نہیں۔

Related posts

MBRSC: متحدہ عرب امارات نے چاند پر پائیدار انسانی موجودگی کی تعمیر کے لیے ‘آرٹیمس’ میں اپنی موجودگی کو مضبوط کیا

دبئی میڈیا کونسل انڈسٹری کی ترقی کے اگلے مرحلے کی تشکیل کے لیے میڈیا ریٹریٹ کی میزبانی کرتی ہے۔

منصور بن محمد نے جامع، بااختیار شہر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے دبئی کے عزم کی توثیق کی