حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ با وقار معاشرے  کےلئے اعلیٰ تعلیم اور کردار ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مصطفیٰ کمال نے کہاکہ آج اس یونیورسٹی کا افتتاح بہت خوشگوار بات ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اقراء یونیورسٹی کے اساتذہ کو درخواست کرتا ہوں کہ طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ میں بھی کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ  جاہل آدمی کم نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر بد کردار پڑھ جائے تو زیادہ خطرناک ہے۔ ان کاکہناتھاکہ صرف ڈگری دینے سے معاملہ نہیں بن رہا۔

انہوں نے کہاکہ سوسائٹی صرف تعلیم دینے سے نہیں بن پارہی، لوگ کہہ دیتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ  بچی کی شادی کرتے ہیں تو کیوں شجرا معلوم کرتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ 24 کروڑ لوگوں کی حوالگی کا معاملہ ہو تو کہتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی سعودی ٹینکر ودیان پر ایرانی جارحیت کی شدید مذمت

امریکی ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران میسی ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

صبور علی کا مداحوں کے لیے خوبصورت اور مثبت پیغام