بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی ۔ سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ۔

یہ بات انہوں نے مزمل اسلم نے بول نیوز کے پروگرام ’’ ڈیبیٹ ود نادیہ مرزا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  کہی ۔ انہوں کہا کہ وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے تو ہی کابینہ کی تشکیل کا عمل ہو سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ کا خاکہ سہیل آفریدی کے پاس ہے لیکن وہ بانی سے ملاقات کے بعد ہی کابینہ میں شامل افراد کے نام کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ  ابھی ملاقات نہیں ہوئی تو کوئی بات نہیں۔ مزمل اسلم نے کہاکہ پیر یا منگل کو وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو ہی جائے گی۔

Related posts

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت، مگر مفادات کے تصادم سے پاک پالیسی سازی ناگزیر