راولپنڈی پولیس نے پاک، ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے پریکٹس اور ٹیسٹ میچ کے لیے جامع سیکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔
پولیس کے مطابق 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
سینئر افسران فیلڈ میں موجود فورس کو بریف کر رہے ہیں، روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈز سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
