سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا
کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 676 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 160 روپے بڑھ کر 7 ہزار 794 روپے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 138 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 682 روپے ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 73.10 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
