سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں برطانیہ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی، پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا مگر کھیل کے اختتام سے 4 منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔

برطانیہ کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اور یوں برطانیہ نے پاکستان کو شکست سے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم صرف ملائیشیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ،6  ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

Related posts

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔