پاکستان نے افغانستان میں موجودگل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی واصل جہنم کردیے

پاکستان نے افغانستان میں موجودگل بہادر گروپ کے  70 سے زائد خارجی واصل جہنم کردیے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق  17 اکتوبر کی رات کوپکتیکا میں انتہائی ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی۔

خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اورمتعدد وارداتوں ميں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ  یہ خوارجی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث تھے۔

17اکتوبر کو خادي، شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے ناکام VBIED حملہ کیا۔حملے ميں 3 خواتين، 2 بچے اور ایک جوان شہيد ہوئے تھے۔

خارجی گل بہادرگروپ پرمستنداسٹرائیکس میں ہلاک خارجی سرغنوں ميں فرمان عرف الکرامہ شامل ہے۔ خارجی صدیق اللہ داوڑ،  خارجی غازی مداخیل،  خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ بھی واصل جہنم ہوئے۔

اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ،  خارجی رحمانی، خارجی عادل اور خارجی فضل الرحمان بھی ہلاک ہوچکے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے جانے والا خارجی فضل الرحمان، خارجی گل بہادرکا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

خارجی عاشق اللہ عرف کوثر اور خارجی یونس بھی اسٹرائیک میں اپنے انجام کو پہنچ چکے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا