خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا

خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ   گیا۔ پاکستانی وفد اپنے ساتھ ٹی ٹی پی کی دہشتگرد سرگرمیوں سے متعلق شواہد ساتھ لے کر پہنچاہے۔

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ جن میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں موجوددہشتگردوں کی فہرست اور شواہد پیش کیے جائیں گے۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر دفاع کی قیادت میں وفد قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا۔

ترجمان کاکہناہے کہ ان مذاکرات  کا بنیادی مقصد سرحدپار دہشتگردی کی روک تھام کیلیے اقدامات پراتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں افغانستان سے  تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرامن حل کا خواہاں ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا