اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور چترال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے ی  گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور افغانستان بتایا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی نوعیت کی تھی۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم