اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور چترال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے ی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور افغانستان بتایا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی نوعیت کی تھی۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
