دوحہ مذاکرات : افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی گئی۔ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا۔
اعلیٰ سطح مذاکرات کل (ہفتہ کو )شروع ہونے کی توقع ہے۔48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی جمعے کی شام 6 بجے ختم ہوگئی تھی۔
